ڈرنک
3قسط نمبر
ٹھیک تھا بھائی ۔۔۔
کوئی مسئلہ تو نہیں ہوا ۔۔۔۔۔
نہیں بھائی آج اس ٹیچر کا لیکچر مس ہو گیا تھا آج وہ سکول پہلی دفعہ لیٹ پہنچی تھیں ۔۔۔۔
اب وہ ہر روز لیٹ پہنچے گی ۔۔۔
جس سے سکول کا انتظامیہ اسے سکول سے نکال دے گا۔۔۔۔
مطلب بھائی ۔۔۔
کچھ نہیں ۔۔تم بس نئی ٹیچر سے بنا کر رکھنا ۔۔۔۔
بنا کر تو ان سے بھی رکھنے کی کوشش کی تھی لیکن یہ کچھ زیادہ ہی بہن جی ٹائپ ہیں ۔۔۔
میں حیران ہوتا ہوں سارا سارا دن پردے میں رہ کیسے لیتی ہیں ہاتھ بھی نظر نہیں آتے ۔۔۔۔
اچھا چھوڑو اس کو تم بس اپنی سٹڈی پر دھیان دو ۔۔۔
جی بھائی ۔۔۔۔فاتک امر سے بات کرتا اپنے کمرے میں چلا گیا ۔۔۔
امر کی نظر اپنی ماں پر پڑی تو ان کو آنکھوں میں غصہ اور ناراضگی لیے دیکھ امر نے نظریں چرائی تھیں ۔۔۔۔
یگانہ تم آج پھر لیٹ ہو ۔۔۔۔
یار وہ ہی گاڑی والا پتا نہیں کیا مسئلہ ہے ۔۔۔۔
یار تو رکشہ لگوا لے ۔۔۔۔
یار پتا تو ہے کہ پیسے پھوپھو کو بھی بھیجنے ہوتے ہیں بابا نے ان کی زمہ داری بھی لی ہوئی ہے تو بس اسی لیے یاد پیدل چل کہ آنا پڑتا ہے۔۔۔۔
یار انکل کے فالج نے تمہیں اس مقام پر لا کھڑا کیا ہے ۔۔۔
اللّٰہ کی طرف سے آزمائش ہے کٹ جائے گی یہ بھی۔۔۔۔
انشاللہ۔۔۔
ممکن ہی نہیں کہ شبِ الم کی سحر نا ہو ،
"وہ کہتا ہے "
(اللّٰہ)
فَاِنَ مَعَ الْعُسّرِ یُسُرَا
"بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے "
جب جب میں اس آیت کو پڑتی ہوں ایک عجیب سا سکون ملتا ہے جیسے سب ٹھیک ہو جائے گا ۔۔۔۔
اور مجھے یقین ہے اس پاک ذات پر کہ وہ سب ٹھیک کر دے گا جو ستر ماؤںسے زیادہ پیار کرتا ہے۔۔۔۔۔
یگانہ مجھے تفصیل سے بتاؤ نا۔۔۔۔
دیکھو عقرب کیا ہم نے کبھی اپنے چھوٹے بچے کو سوئچ بورڈ میں انگلیاں ڈالنے دی ہیں ۔۔۔۔
بلکل نہیں ہم ایسا کیسے کرنے دے سکتے ہیں اسے تو کرنٹ لگ جائے گا اگر ہم روکیں گے نہیں تو ۔۔۔۔
بلکل ۔۔۔۔کیا ہماری ماؤں نے کبھی ایسا کرنے دیا تھا ہمیں ۔۔۔۔
نہیں ۔۔۔عارب یگانہ کی بات پر حیران ہو رہی تھی ۔۔۔۔کہ یگانہ یہ کیسی باتیں کر رہی ہے ۔۔۔۔
عقرب کبھی اس کی وجہ جانی ہے کہ ہم یا ہمارے چھوٹے جتنی مرضی ضد کر لیں یا تو لیں ہم ان کو ایسا نہیں کرنے دیں گے ۔۔۔۔
ہاں کیوں کہ ہم ان سے بہت پیار کرتے ہیں اور ان کہ لیے وہ ٹھیک نہیں ہے ہم جانتے ہیں اسی لیے ایسا نہیں کرنے دیں گے ۔۔۔۔۔
اور اگر ہم انہیں سوئچ بورڈ میں انگلیاں ڈالنے کی اجازت دے دیں تو کیا ہم ان سے پیار نہیں کرتے ۔۔۔۔یگانہ نے عقرب کی بات پر عجیب نظروں سے دیکھا تھا ۔۔۔جیسے اس کی عقل پر شبہ ہو ۔۔۔۔
یگانہ یہ کیسا پیار ہے اگر ہم ان کا اچھا برا جانتے ہوے بھی ان کو سوئچ بورڈ میں انگلیاں ڈالنے دیں گے ۔۔۔۔۔لیکن یہ بھی تو دیکھو کہ بچہ رو رہا ہے ضد کر رہا ہے ۔۔۔۔۔
تو میں رونے دوں گی ضد کرنے دوں گی لیکن ایسا ہر گز نہیں کرنے دوں گی کے وہ سوئچ بورڈ میں ہاتھ ہی ڈال لے۔۔۔عقرب حیران تھی یگانہ کی بات پر ۔۔۔۔
اگر ایک ماں اپنے بچے کا اچھا برا جانتی ہے اور اس کی لاکھ ضد پر اس کے رونے پر اس کو غلط چیز نہیں دیتی پھر وہ جتنی مرضی ضد کرے ۔۔۔۔
تو اللّٰہ تو ستر ماؤں سے بھی زیادہ پیار کرتا ہے نا تو وہ ہمیں ہمیشہ وہ ہی عطا کرے گا جو ہمارے لیے بہتر ہو گا ۔۔۔۔چاہے ہم جتنی مرضی ضد کر لیں یا رو لیں ۔۔۔۔۔
آئی سمجھ ۔۔۔۔۔
عقرب کی آنکھیں بھر آئی تھی ۔۔۔۔اس نے اپنے رب سے اپنی پچھلی غلطیوں کی معافی مانگی اور اس کا شکر ادا کیا ہر اس چیز پر جس پے وہ کہتی تھی کہ میں یہ مانگتی ہوں تو وہ اللّٰہ نہیں دیتا ۔۔۔۔
آج کیا بتاؤ گی ۔۔۔۔۔
عقرب نے یگانہ سے پوچھا ۔۔۔۔
دونوں کا ایک لیکچر ہی اکٹھے فری ہوتا تھا ۔۔۔۔
دونوں اب بینچ پر بیٹھیں باتیں کرنے میں مشغول تھیں ۔۔۔۔جب عقرب نے یگانہ سے سوال کیا ۔۔۔۔۔
آج میں تمہیں پردے کہ بارے میں بتاتی ہوں ۔۔۔۔
ہاں ضرور ۔۔۔۔عقرب یگانہ کی بات ہمیشہ بہت غور سے سنتی تھی ۔۔۔۔
عقرب پہلے کوئی سوال ہے تمہارے زہن میں تو پوچھو ۔۔۔۔
یگانہ نقاب تو میں بھی کرتی ہوں ۔۔۔۔۔
ہاں کرتی ہو ۔۔۔۔
لیکن پردے میں اور نقاب میں فرق ہے ۔۔۔یہ دونوں چیزیں الگ ہیں۔۔۔۔
عقرب کو تجسس ہوا کہ اب یگانہ کیا کہنے والی ہے ۔۔۔۔
وہ کیسے ۔۔۔۔۔
تمہیں بتاتی ہوں ۔۔۔۔
حضرت فاطمتہ الزہرہ نے اپنی ساری زندگی پردہ میں گزاری تھی ۔۔۔۔
لیکن پھر انہیں فکر ہونے لگی کہ جب انکا وصال ہو جائے گا تو کیا ہو گا ۔۔۔۔۔
پھر حضرت فاطمتہ الزہرا کے پاس ایک عورت آئی اور ان کو بتایا کہ ایک جگہ ہے جہاں مرنے والے کی چارپائی کو ڈولی کی طرح سجایا جاتا ہے تا کہ میت کو کوئی دیکھ نا سکے ۔۔۔۔
حضرت فاطمتہ الزہرا یہ سن کر پر سکون ہو گئیں ۔۔۔۔
اور پھر ان کا جنازہ بھی رات کہ اندھیرے میں پڑھایا گیا اور رات کہ اندھیرے میں ہی دفنایا گیا۔۔۔۔
یہ تھا پردہ ۔۔۔۔
پردہ آواز کا بھی ہے ۔۔۔۔
پردہ نگاہ کا بھی ہے۔۔۔
صرف منہ چھپا لینا پردے میں نہیں آتا عورت کے سر کے بال سے پاؤں کہ ناخن تک پردے میں ہونا چاہیے ۔۔۔۔۔

0 تبصرے
السلام علیکم اور خوش آمدید محترم قارئین، اس خاکسار کے بلاگ پر تشریف لانے کیلیے بہت شکریہ آپ کا، نوازش۔
محبت کیا ہوتی ہے محبت کا مطلب ہوتا ہے ایک دوسرے میں اگنا جیسے ایک بیج ہوتا ہے خود میں فنا ہو کر اگنا دونوں میں جڑے مظبوط ہو جاتی ہیں ان کو آنسوں کا پانی چاہیے ہوتا ہے سانسوں کی تپش چاہیے ہوتی ہے ان کو نئے فکر کی ہوا چاہتا ت ہوتی ہے تب پودا پروان چڑھتا ہے اور اگر کبھی آپ کو لگے آپ مرجھا چکے ہو تھک چکے ہو تو دوسرے نے بڑی دردی سے آپ کے اندر سے اپنی جڑے کیھنچ لی ہیں آپ کی زمین بنجر ہو چکی ہے محبت کی بہت سی کہانیاں اس دنیا میں موجود ہیں یہ بلاگ بھی انہیں سچی کہانیوں پر
مبنی ہے
مجھے امید ہے کہ آپ اپنی قیمتی آراء سے اس خاکسار کو نوازیں گے کہ یہ بلاگ اور اسکی تزئین و آرائش آپ کو کیسی لگی، بہت شکریہ۔